پی ڈی پی امیدوار نے آرٹیکل 370 کی منسوخی میں بی جے پی کی مدد کی: عمرعبداللہ
سرینگر، 06 مئی (ہ س)۔ سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کو کہا کہ ب
پی ڈی پی امیدوار نے آرٹیکل 370 کی منسوخی میں بی جے پی کی مدد کی: عمرعبداللہ


سرینگر، 06 مئی (ہ س)۔

سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کو کہا کہ بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مدد کی۔شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لنگیٹ علاقے میں ایک پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، عمرجو بارہمولہ لوک سبھا حلقہ کے پارٹی کے امیدوار ہیں، نے کہا کہ بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے پی ڈی پی امیدوار نے راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔آپ کو اس امیدوار سے پوچھنا چاہئے جو میرے خلاف مقابلہ کر رہا ہے جب آرٹیکل 370 کو راجیہ سبھا میں ووٹ دیا گیا تھا تو وہ کہاں تھا؟

راجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت نہیں تھی۔ وہ غیر حاضر رہا۔ انہوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔ عمر نے کہا کہ پی ڈی پی امیدوار وزیر اعظم نریندر مودی کی براہ راست مدد کرنے کے لیے راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہے۔ کیا ہمیں دوبارہ ایسے نمائندے پارلیمنٹ میں بھیجنے چاہئیں؟ عمر نے لوگوں سے پوچھا۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande