جموں و کشمیرمیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی
جموں ،6 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ۔وہیں مح
جموں و کشمیرمیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی


جموں ،6 مئی (ہ س)۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر خشک رہا ۔وہیں محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیشنگوئی کی ہے ۔اس دوران جموں و کشمیر کے چند مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں کمی اور دیگر مقامات پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عام طور پر 10 مئی تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے، لیکن چند مقامات پر دوپہر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ جزوی سے عام طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔

اس کے علاوہ 12 مئی کو کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش،برفباری کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کا امکان ہے ۔پیر کو سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سیلسیس ،قاضی گنڈ میں 9.0 ڈگری سیلسیس ، پہلگام میں 5.4 ،کوکرناگ میں 10.3 ڈگری سیلسیس ،کپوارہ شہر میں 8.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 21.3 ڈگری سیلسیس ،بانہال میں 11.6 ڈگری سیلسیس ، بٹوت میں 14.1 ڈگری سیلسیس اور بھدرواہ میں 11.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande