چلتی کار میں لگی آگ، جھلس گیا ڈرائیور
مشرقی چمپارن ، 06 مئی (ہ س)۔ ضلع کے کیسریا کلیان پور روڈ پر ایک کار میں آگ لگ گئی ، جس میں ڈرائیو
چلتی کار میں لگی آگ ، جھلسا ڈرائیور


مشرقی چمپارن ، 06 مئی (ہ س)۔

ضلع کے کیسریا کلیان پور روڈ پر ایک کار میں آگ لگ گئی ، جس میں ڈرائیور شدید طور پر جھلس گیا اور کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ واقعہ کیسریا کلیان پور پتھ کے بہورا سوجن گاؤں کے اودھ پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمی ڈرائیور کیسریا تھانہ علاقہ کے درماہا پنچایت کے بھوسالوا کے شیلیندر سنگھ کا23سالہ بیٹا راہل کمار ہے۔

معلومات کے مطابق راہل اپنی سوئفٹ کار میںکیسریا سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران پٹرول پمپ کے قریب کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ آس پاس کے لوگ دوڑکر آئے اور کسی طرح ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا، اس وقت تک وہ بری طرح جھلس چکا تھا اور موتیہاری میں زیر علاج ہے۔ کار میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک کار مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکی تھی۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande