خام تیل 89 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ برینٹ کروڈ کی
خام تیل 89 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں


نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 89 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 84 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے، ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے، ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے، ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے اور ڈیزل 92.34 فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اس ہفتے کے پہلے روز برینٹ کروڈ 0.97 ڈالر یعنی 1.08 فیصد کی کمی کے ساتھ 88.53 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.82 یعنی 0.98 فیصد کمی کے ساتھ 83.09 فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande