ایل آئی سی کو سیبی نے پبلک شیئر ہولڈنگ کے اصولوں کو پورا کرنے کیلئے دیئے تین سال
نئی دہلی ، 15 مئی (ہ س)۔ پبلک سیکٹر کی انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ایل آئی سی کو
ایل آئی سی


نئی دہلی ، 15 مئی (ہ س)۔

پبلک سیکٹر کی انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ایل آئی سی کو مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے بڑی راحت دی ہے۔سیبی نے ایل آئی سی کو 16 مئی 2027 تک 10 فیصد پبلک شیئر ہولڈنگ کے اصول کی تعمیل کرنے کے لیے اضافی تین سال کا وقت دیا ہے۔

ایل آئی سی نے بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کو مطلع کیا کہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے 14 مئی 2024 کو ایک خط کے ذریعے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کو 10 فیصد پبلک شیئر ہولڈنگ حاصل کرنے کے لیے 3 سال کا اضافی وقت دیا ہے۔ اس وقت ایل آئی سی میں سرکاری حصہ داری 96.50 فیصد ہے اور عوامی حصہ داری 3.50 فیصد ہے۔ ایل آئی سی کے لیے 10 فیصد پبلک شیئر ہولڈنگ حاصل کرنے کے لیے نظر ثانی شدہ آخری تاریخ 16 مئی 2027 کو یا اس سے پہلے مقرر کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande