سندیش کھالی میں سی بی آئی کے چھاپے پر ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی
، اپوزیشن نے ممتا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال کے سندیش کھالی می
سندیش کھالی میں سی بی آئی کے چھاپے پر ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی 


، اپوزیشن نے ممتا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔

مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں جمعہ کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے چھاپے اور وہاں سے ملنے والے غیر ملکی ہتھیاروں کو لے کر ریاست کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ جہاں ایک طرف ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سندیش کھالی میں چھاپے کے واقعہ کی الیکشن کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے اسے ریاست کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے، وہیں دوسری طرف بی جے پی لیڈروں نے اس معاملے میں وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی لیڈر مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کی وکالت کر رہے ہیں۔

جمعہ کو سی بی آئی کے چھاپے کے بعد ترنمول کانگریس نے ہفتہ کو الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر سی بی آئی پر الزام لگایا کہ یہ چھاپہ بنگال کو بدنام کرنے کے لئے مارا جا رہا ہے۔ سی بی آئی کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے، ٹی ایم سی نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے دن، لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں ایک خالی جگہ پر ایک چھاپہ مارا گیا۔

دوسری طرف سی بی آئی چھاپے میں غیر ملکی ہتھیاروں کی برآمدگی کو سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشبھیندو ادھیکاری نے ممتا حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ شبھیندو ادھیکاری نے کہا ہے کہ سندیش کھالی میں ملنے والے ہتھیار غیر ملکی ہیں، جو ملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔ شبیھندو ادھیکاری نے کہا کہ ٹی ایم سی کے سابق لیڈر شاہجہاں شیخ دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کو وزیر اعلیٰ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہیں گرفتار کیا جائے۔

بی جے پی لیڈر اور بیگوسرائے کے ایم پی گری راج سنگھ نے سندیش کھالی میں ہتھیاروں کی بر آمدگی پر ممتا حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی کی حکومت مجرموں کے زور پر چلتی ہے۔ خاص طور پر مسلمانوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم سندیش کھالی معاملے کے ملزم شاہجہاں شیخ کے قریبی ابو طالب کے گھر پر ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی تلاش کر رہی تھی۔ عہدیداروں نے ٹی ایم سی کے معطل شدہ شاہجہان شیخ کے قریبی ساتھی ابو طالب ملا سے منسلک دو مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران طالب کے ٹھکانوں سے 4 غیر ملکی پستول، 1 بھارتی پستول، 1 بھارتی ریوالور اور 1 پولیس کولٹ ریوالور برآمد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 348 کارتوس اور کئی دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سی بی آئی کو شبہ ہے کہ ابو طالب کے گھر سے جو بھی ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا، انہیں پہلے شاہجہان شیخ کے گھر میں چھپا کر رکھا گیا تھا، لیکن شاہجہان شیخ پر ای ڈی کی گرفت کے درمیان ان ہتھیاروں کو شاہجہان کے گھر سے اس کے قریبی لوگوں کے پاس منتقل کر دیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande