لکھنؤ سے 285 عازمین حج کی پہلی پروازروانہ
لکھنؤ، 9 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش سے حج کے لیے منتخب کیے گئے کل 18 ہزار 10 عازمین حج میں سے، 285 عازمین
لکھنؤ سے 285 عازمین حج کی پہلی پروازروانہ


لکھنؤ، 9 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش سے حج کے لیے منتخب کیے گئے کل 18 ہزار 10 عازمین حج میں سے، 285 عازمین حج کی پہلی کھیپ کو لے کرپہلی پرواز لکھنؤ کے اموسی ہوائی اڈے سے مدینہ کے لئے روانہ ہوئی۔

عازمین حج کے لیے جانے والے لوگ صبح سویرے کانپور روڈ پر واقع حج ہاؤس پہنچے اور حج کمیٹی کی جانب سے ان کا پھولوں کے ہاروں سے استقبال کیا گیا۔ ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تیواری نے میڈیا کو بتایا کہ عازمین حج کو حج ہاؤس سے ہوائی اڈے تک لے جانے کے لیے اے سی بسیں تعینات کی گئی تھیں۔ بڑی عمر کے عازمین حج کے لیے لو فلور بسیں لگائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو مدینہ منورہ کے لیے پہلی فلائٹ سے روانہ کیا گیا۔ صبح چھ بجے سے بسیں چلنا شروع کر دی گئیں۔ عازمین حج کے لیے صاف پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ چلچلاتی گرمی کے پیش نظر ہوا دار ماحول بنا ہوا تھا۔ حج پر جانے والے افراد کو لے جانے کے لیے آنے والوں کو بھی تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ ہیلپ ڈیسک قائم کرکے ہر ممکن مدد فراہم کی گئی۔

9 مئی سے عازمین حج کے لیے روانگی شروع ہو گئی ہے۔ یہ سلسلہ 24 مئی تک اسی طرح جاری رہے گا۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے حج ہاؤس میں کمیٹی کی جانب سے خصوصی ڈیسک کا انتظام ہوگا۔ یوپی حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا پہلے دن سے ہی عازمین حج کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande