بہن جی کا حکم سر آنکھوں پر، میں بھیم مشن اور سماج کے لیے لڑتا رہوں گا: آکاش آنند
لکھنؤ، 9 مئی (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما آکاش آنند نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی قومی صد
بہن جی کا حکم سر آنکھوں پر، میں بھیم مشن اور سماج کے لیے لڑتا رہوں گا: آکاش آنند


لکھنؤ، 9 مئی (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما آکاش آنند نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی قومی صدر مایاوتی کے حکم پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہن جی کا حکم مانیں گے نیز پارٹی اور سماج کے لیے آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔

آکاش آنند نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ بہن جی مایاوتی، آپ پوری بہوجن برادری کے لیے رول ماڈل ہیں، کروڑوں لوگ آپ کی پوجا کرتے ہیں۔ آپ کی جدوجہد کی وجہ سے ہی آج ہمارے سماج کو ایسی سیاسی طاقت ملی ہے جس کی وجہ سے بہوجن برادری عزت کے ساتھ جینا سیکھ گئی ہے۔ آپ ہماری عالمگیر رہنما ہیں۔ آپ کا حکم میرے سر آنکھوں پر ہے۔ میں بھیم مشن اور اپنے سماج کے لیے اپنی آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔

قابل ذکر ہے کہ دو دن پہلے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آکاش آنند کو نیشنل کو آرڈینیٹر اور ان کے جانشین کے کردار سے معزول کر دیا تھا۔ اس کے پیچھے انہوں نے انکی ناپختگی کا حوالہ دیا تھا۔ مایاوتی کے اس قدم کے بعد آکاش آنند نے جمعرات کو اپنا پہلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande