سندیش کھالی واقعے پرمرکزی ایجنسیوں کے رویہ پر جم کر برسیں ممتا بنرجی
۔ ممتا نے کہا، چاکلیٹ بم بھی ملے تو این ایس جی کو بلایا جاتا ہے، یہ سب ڈرامہ ہے کولکاتا، 27 اپریل (ہ
سندیش کھالی واقعے پرمرکزی ایجنسیوں کے رویہ پر جم کر برسیں ممتا بنرجی


۔ ممتا نے کہا، چاکلیٹ بم بھی ملے تو این ایس جی کو بلایا جاتا ہے، یہ سب ڈرامہ ہے

کولکاتا، 27 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنیچر کو سندیش کھالی میں بھاری مقدار میں ہتھیاروں کی برآمدگی پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے اس معاملے میں مرکزی ایجنسیوں پر سوال اٹھائے ہیں اور الزام لگایا ہے کہ چاکلیٹ بم تلاش کرنے کے لیے این ایس جی کمانڈوز کو بھی لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاکلیٹ بم ملنے پر بھی سی بی آئی اور این ایس جی کیوں آئیں گے؟ ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جیسے جنگ ہو رہی ہو۔ سی بی آئی نے چھاپے سے پہلے پولیس کو اطلاع بھی نہیں دی تھی۔ اس میں بھی شک ہے کہ اسلحہ کہاں سے آیا۔ آج مجھے معلوم ہوا کہ بی جے پی لیڈر کے گھر میں بم رکھا گیا ہے۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بم لگا کراور لوگوں کی نوکری کھا کر جیت جائیں گے۔

آسنسول سے بی جے پی امیدوار ایس ایس اہلووالیا پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کا تعلق تو سکھ برادری سے ہے۔ جب غدار (شبھندو ادھیکاری) سکھ پولیس افسران کو خالصتانی کہہ رہا تھا توآپ خاموش کیوں تھے؟ کلٹی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی خوفزدہ ہیں۔ اس لئے کبھی وہ مرکزی ایجنسوں کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور کبھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande