سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیس میں گرفتار تمام 6 ملزمان پر مکوکا لگایا گیا
ممبئی، 27 اپریل (ہ س)۔ فلم اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے معاملے میں، ممبئی پولیس نے ت
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیس میں گرفتار تمام 6 ملزمان پر مکوکا لگایا گیا


ممبئی، 27 اپریل (ہ س)۔

فلم اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے معاملے میں، ممبئی پولیس نے تمام چھ ملزمان کے خلاف مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کی دفعات لگائی ہیں۔

اس معاملے میں پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ایک ملزم بیرون ملک اور ایک ملزم جیل میں ہے۔ ممبئی پولیس جیل میں بند ملزم لارنس بشنوئی کو ممبئی لا کر پوچھ گچھ کرنے جا رہی ہے۔

14 اپریل کو صبح 5 بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار وکی گپتا اور ساگر پال نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان خان کے گھر کے باہر ہوا میں چار راو¿نڈ فائر کیے اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ان دونوں کو ممبئی پولیس نے دو دن بعد گجرات سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے پنجاب سے سونو چندر اور انوج تھاپن کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں پر وکی اور ساگر کو اسلحہ اور کارتوس فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس واقعے کے چند گھنٹے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔ اس وجہ سے اب تک پولیس لارنس اور انمول کو اس معاملے میں مطلوب ملزم بنا چکی ہے۔ ان میں سے انمول بیرون ملک ہے، اس لیے پولیس نے اس کے خلاف لک آو¿ٹ سرکلر جاری کیا ہے۔ کیس کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande