ضلع رامبن کے پرنوت علاقے میں زمین دھنسنے سے کئی گھر منہدم، لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا
ضلع رامبن کے پرنوت علاقے میں زمین دھنسنے سے کئی گھر منہدم، لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا جموں، 26
Roads, house cracked


Roads, house cracked


ضلع رامبن کے پرنوت علاقے میں زمین دھنسنے سے کئی گھر منہدم، لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا

جموں، 26 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے گول روڈ پر رامبن صدر مقام سے 5 کلومیٹر دور پرنوت کے ککرالہ موڑ میں زمین کا ایک بہت بڑا حصہ گرنے اور دھنسنے کے بعد جمعرات کی شام ضلع انتظامیہ رامبن کے ذریعہ کم از کم 12 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ جمعرات کی شام دیر گئے ککرالہ پرنوت سے گزرنے والی سڑک میں دراڑیں پڑنے سے رامبن-گول سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی اور کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ رامبن-گول روڈ پر ککرالہ موڑ میں زمین دھنسنے کے بعد تمام گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔پرنوت کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام کوزمین دھنسنے لگی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔ زمین دھنسنے کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار رامبن دیپ کمار، ضلع انتظامیہ کے افسران، پولیس، ایس ڈی آر ایف، اور سول کیو آر ٹی کے رضاکاروں نے علاقے کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کیا۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر رامبن بصیرالحق چودھری نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ رامبن-گول روڈ پر 5 کلومیٹر پر بڑے پیمانے پر زمین دھنس گئی ہے جس کی وجہ سے سڑک بلاک کر دی گئی اور تمام گاڑیاں رک گئیں۔ سڑک دھنسنے سے متاثر ہونے والی سڑک کے رابطے اور بجلی کی فراہمی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ رامبن-گول روڈ فی الحال بلاک ہے۔جمعہ کی صبح کئی گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے اور زمین دھنسنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande