لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع، 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ جاری
لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع، 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ جاری نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)
لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع، 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ جاری


لوک سبھا انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع، 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ جاری

نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کی صبح 7 بجے سے ملک کی 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی۔ ووٹرز شام 6 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی قطاریں نظر آرہی ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں کے ووٹر 88 سیٹوں پر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس مرحلے میں جن 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں بی جے پی کے پاس 52 اور کانگریس کے پاس 22 سیٹیں ہیں۔ آج 13 ریاستوں میں جہاں دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے، کیرالہ کی تمام 20، کرناٹک کی 14، راجستھان کی 13، مہاراشٹر اور اتر پردیش کی 8-8، ایم پی میں 6، آسام-بہار میں 5-5، چھتیس گڑھ اور بنگال میں 3-3 اور منی پور، تریپورہ اور جموں و کشمیر میں ایک ایک سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

دوسرے مرحلے میں کئی سیاسی قدآوروں کی انتخابی مستقبل داو پر ہے جن میں بی جے پی کی ہیما مالنی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزراء گجیندر سنگھ شیخاوت اور راجیو چندر شیکھر، ارون گوول، کانگریس کے راہول گاندھی، بھوپیش بگھیل، کے سی وینوگوپال، ششی تھرور سمیت کئی سیاسی قدآور شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande