بیٹے عباس انصاری کو مختار انصاری کی چالیسویں میں شرکت کے لیے عبوری ضمانت
نئی دہلی، 06 مئی (ہ س) ۔ سپریم کورٹ نے جیل میں بند مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو اپنے والد کی
بیٹے عباس انصاری کو مختار انصاری کی چالیسویں میں شرکت کے لیے عبوری ضمانت


نئی دہلی، 06 مئی (ہ س) ۔

سپریم کورٹ نے جیل میں بند مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو اپنے والد کی چالیسویں میں شرکت کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔

سماعت کے دوران اے ایس جی گریما پرساد نے یوپی حکومت کی طرف سے پیشگی ضمانت دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ اس کے لیے انہیں ٹرائل کورٹ میں عرضی داخل کرنی چاہیے۔ عمر انصاری کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ عباس انصاری کو پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کے لیے ایک بار بھی نہیں بلایا۔

سپریم کورٹ نے 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات کے دوران ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں پیشگی ضمانت منظور کر لی ہے جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر ضلع مو¿ انتظامیہ کو دھمکی دی تھی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande