جبل پور میں ٹریکٹر الٹنے سے پانچ بچے جاں بحق، دو زخمی
جبل پور، 6 مئی (ہ س)۔ ضلع کے چرگواں تھانے کے تحت گاوں تنیٹا میں پیر کی صبح تقریباً 11.30 بجے ایک ٹر
جبل پور میں ٹریکٹر الٹنے سے پانچ بچے جاں بحق، دو زخمی


جبل پور، 6 مئی (ہ س)۔

ضلع کے چرگواں تھانے کے تحت گاوں تنیٹا میں پیر کی صبح تقریباً 11.30 بجے ایک ٹریکٹر الٹنے سے پانچ بچوں کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے دو زخمیوں کو میڈیکل کالج پہنچا دیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوریہ کانت شرما نے کہا کہ تنیٹا دیوری گاوں میں رہنے والے تمام بچے آپس میں رشتہ دار ہیں۔ وہ ٹریکٹر سے پانی کا ٹینکر لینے جا رہے تھے۔ 18 سالہ دھرمیندر ٹھاکر (گونڈ) ٹریکٹر چلا رہا تھا۔ پیر کو اس کی بہن کی شادی ہے۔ گھر سے صرف 500 میٹر کے فاصلے پر ٹریکٹر بے قابو ہو کر کھیت میں الٹ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں دھرمیندر (18) ولد رام پرساد ٹھاکر، دیویندر (15) ولد موہن برکڑے، راجویر (13) ولد لکھن لال گونڈ، انوپ برکڑے (12) ولد گووند بڑکڑے اور لکی (10) ولد لوچن مرکام ہیں۔ دو بچے 12 سالہ دلپت ولد نرنجن گونڈ اور 10 سالہ وکاس ولد رام کمار اوئیکے زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 50 ہزار روپے اور زخمیوں کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریاستی حکومت کے وزیر راکیش سنگھ بھی اسپتال پہنچے۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے حادثے کی معلومات لی۔ راکیش سنگھ نے کہا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ تنیٹا دیوری میں ٹریکٹر الٹنے سے 5 بچوں کی بے وقت موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور سے آنجہانیوں کی روحوں کو اپنے چرنوں میں جگہ دینے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دینے کی پرارتھنا کرتا ہوں۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande