لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے میں تقریباً 61 فیصد ووٹنگ
نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کی شام 5 بجے تک اوسطاً 60.7 فی
لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے میں تقریباً 61 فیصد ووٹنگ


نئی دہلی، 26 اپریل (ہ س)۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کی شام 5 بجے تک اوسطاً 60.7 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس مرحلے میں 13 ریاستوں میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔

شام 5 بجے تک آسام میں 70.66 فیصد، بہار میں 53.03 فیصد، چھتیس گڑھ میں 72.13 فیصد، جموں و کشمیر میں 67.22 فیصد، کرناٹک میں 63.90 فیصد، کیرالہ میں 63.97 فیصد، مدھیہ پردیش میں 54.83 فیصد، مہاراشٹر میں 53.51 فیصد، منی پور میں76.06فیصد،راجستھان میں 59.19فیصد ،تری پورہ میں77.53فیصد ،اتر پردیش میں52.74فیصد اور مغربی بنگال میں 71.84فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ اس کے علاوہ راجستھان کی باگیدورا سیٹ پر 73.25 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

اس مرحلے میں آسام کے پانچ اضلاع کریم گنج، سلچر، منگلدے، نوگونگ اور کلیا بور؛ بہار کے پانچ کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا؛ چھتیس گڑھ کے تین راج ناندگاو¿ں، مہاسمند اور کانکیر؛ جموں و کشمیر کی ایک جموں؛ کرناٹک کی 14 اڈوپی، چکمنگلور، ہاسن، دکشن کنڑ، چتردرگ،تمکور،مانڈیا، میسور، چامراج نگر، بنگلورو رورل، بنگلورو نارتھ، بنگلورو سنٹرل، بنگلورو ساو¿تھ، چکبلا پور اور کولار سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ۔

کیرالہ کی 20 کاسرگوڈ، کنور، وٹکارا، وائناد، کوزی کوڈ، ملاپورم، پونانی، پلکڑ، الاتھر،تریشور ، چلاکڈی، ایرناکولم، اڈوکی، کوٹائیم، الاپوزا، ماویلک کارا، پتھانامتھٹا، کولم، اٹنگل اور ترو اننت پورم،مدھیہ پردیش کی 7 ٹیکم گڑھ، دموہ، کھجوراہو، ستنا، ریوا اور ہوشنگ آباد؛ مہاراشٹر کے 8 بلڈھانہ، اکولہ، امراوتی (ایس سی)، وردھا، یوتمال-واشیم، ہنگولی، ناندیڑ اور پربھنی، راجستھان کی 13 ٹونک-سوائی مادھوپور، اجمیر، پالی، جودھ پور، باڑمیر، جالور، ادے پور، بانسواڑہ، چتوڑ گڑھ، راجسمند، بھیلواڑہ، کوٹہ اور جھالاواڑ-باراں سیٹوں پر بھی ووٹنگ جاری ہے۔

تریپورہ کا ایک تریپورہ مشرق،اتر پردیش کی امروہہ، میرٹھ، باغپت، غازی آباد، گوتم بدھ نگر، علی گڑھ، متھرا، بلند شہر؛ اسی مرحلے میں مغربی بنگال کی دارجلنگ، رائے گنج اور بلورگھاٹ سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ


 rajesh pande