گوگل کا ڈوڈل، پھر ووٹر فنگر کے ذریعے لوگوں کو ووٹ دینے کی ترغیب دی
نئی دہلی، 07 مئی ( ہ س)۔ ملک میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے آج صبح سات بجے گیارہ ریاستوں کی
Google doodle, again inspired to vote through voter finger


نئی دہلی، 07 مئی ( ہ س)۔ ملک میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے آج صبح سات بجے گیارہ ریاستوں کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے ووٹر فنگر ڈوڈل کے ذریعے ایک بار پھر ووٹرز کو ووٹ دینے کی ترغیب دی ہے۔ گوگل کے اس ڈوڈل میں ووٹنگ کے بعد ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر لگائی جانے والی سیاہی کو دکھایا گیا ہے۔

گوگل نے ایک بار پھر ووٹر فنگر کا ڈوڈل ووٹرز کے نام کیا ہے۔ انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے دوران بھی گوگل نے ووٹنگ کے نشان کے ساتھ ایک ڈوڈل بنایا تھا جس میں بھارت میں ہونے والی ووٹنگ کو دکھایا گیا تھا۔

ہندوستھا ن سماچار


 rajesh pande