ووٹنگ کوئی عام عطیہ نہیں، بڑا اعزاز ہے یہ : وزیر اعظم مودی
۔ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں جمہوریت کے تہوار کو جشن کے طور پر منانے کی اپیل احمد آباد، 0
ووٹنگ کوئی عام عطیہ نہیں، بڑا اعزاز ہے یہ : وزیر اعظم مودی


۔ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں جمہوریت کے تہوار کو جشن کے طور پر منانے کی اپیل

احمد آباد، 07 مئی ( ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی صبح احمد آباد کے رانیپ کے نشال اسکول میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمہوریت کے تہوار کوجشن کے طور پر منانے کی اپیل کی۔ انہوں نے گرمی کی مصروفیات میں میڈیا کے ساتھیوں سے اپنی صحت کا خیال رکھنے کی بات کہی۔ وزیر اعظم مودی نے دو مرحلوں پر مشتمل انتخابی عمل پرامن ہونے اور تشدد کے واقعات نہ کے برابر ہونے پر الیکشن کمیشن سمیت انتخابی عمل سے وابستہ سیکورٹی فورسز اور تمام انتظامی اہلکاروں کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے میڈیا والوں سے کہا کہ وہ گرمیوں میں اپنی صحت پر توجہ دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس گرمی میں آپ لوگ دن رات بھاگ -دوڑ کر رہے ہیں۔ آپ کو اپنی صحت کی بھی فکر کرنی چاہیے۔ الیکشن کے دنوں میں صحافی دوستوں کو دن رات بھاگ- دوڑ کرنی پڑتی ہے۔ میڈیا میں مقابلہ آرائی بھی اتنی ہے کہ آپ کو وقت کے آگے دوڑنا پڑتا ہے۔ میںتو آپ سب پرانے دوستوں سے بس یہی گزارش کروں گا کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ بہت زیادہ پانی پینا چاہیے۔ جتنا زیادہ پانی پئیں گے، اتنا ہی آپ کی صحت کے لیے بہتر ہوگا اور آپ کی توانائی بھی برقرار رہے گی۔

میں رانیپ کا باقاعدہ ووٹر ہوں، امت بھائی بی جے پی کے امیدوار ہیں

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ احمد آباد کے رانیپ میں باقاعدہ ووٹر ہیں اور وہ یہاں ووٹ ڈالنے آتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ووٹنگ کا تیسرا مرحلہ ہے۔ میں اہل وطن سے خاص طور پر گزارش کروں گا کہ جمہوریت میں ووٹ دینا کوئی معمولی عطیہ نہیں ہے، ہمارے ملک میں عطیہ کی اہمیت ہے اور اسی جذبے کے تحت اہل وطن کو زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنا چاہیے۔ آج ووٹنگ کا تیسرا مرحلہ ہے اور انتخابی مہم تقریباً 3 ہفتے جاری رہے گی۔ ووٹنگ کے مزید 4 دور باقی ہیں۔ گجرات میں ایک ووٹر کے طور پر، یہ واحد جگہ ہے جہاں میں باقاعدگی سے ووٹ دیتا ہوں۔ امت بھائی یہاں سے بی جے پی امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ووٹر فرینڈلی مہم

وزیر اعظم مودی نے الیکشن کمیشن کی ووٹر دوست مہم کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس بار الیکشن کمیشن نے کئی طرح کے انتظامات کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی پوری مہم ووٹر فرینڈلی مینجمنٹ پر مرکوز ہے۔ آج انہوں نے ایک گھڑی دیکھی جو ووٹر ز کو مسلسل آگاہ کر رہی ہے کہ آپ کا ووٹ ہوا؟ یہ گھڑی ہر کسی کے موبائل میں دستیاب ہے۔ الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپنے میڈیا دوستوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک ہندوستان میں انتخابی عمل ایسا ہے۔ انتظام ایسا ہے جو دنیا کی جمہوریتوںکو سبق حاصل کرنے کے لئے مثال ہے ۔ دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں کو اس کا کیس اسٹڈی کرنا چاہیے۔ آج دنیا کے 64 ممالک میں انتخابی عمل ہے، سب سے اس کا موازنہ کیا جائے۔

900 سے زیادہ چینلز، 5 ہزار سے زیادہ روزانہ اخبارات

میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں 900 سے زیادہ ٹی وی چینلز اور 5 ہزار سے زیادہ روزانہ اخبارات شائع ہوتے ہیں۔ ہر کوئی الیکشن کے رنگوں میں پوری طرح رنگ جاتا ہے۔ یہ سب کی کوششیں اور لگن ہے جو جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے اور ملک کو ایک مضبوط حکومت دیتی ہے۔ جمہوریہ کے مہا یگیہ میں جو بھی جتنی قربانی دیتا ہے یاحصہ ڈالتاہے، وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مودی نے کہا کہ وہ ہم وطنوں سے کہتے ہیں کہ آج گجرات اور جہاں- جہاںکہیں بھی ووٹنگ ہے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کے تہوار کو جشن کے طور پر منائیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande