پپو یادو کے چار حامی ڈمی ای وی ایم کے ساتھ پکڑے گئے
پورنیہ ، 26 اپریل (ہ س)۔ اسسٹنٹ کیشیئر پولیس آفیسر اور مسلح افواج کے ذریعہ رجنی چوک پر گاڑیوں کی چ
پپو یادو کے چار حامی ڈمی ای وی ایم کے ساتھ پکڑے گئے


پورنیہ ، 26 اپریل (ہ س)۔

اسسٹنٹ کیشیئر پولیس آفیسر اور مسلح افواج کے ذریعہ رجنی چوک پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مہندرا جیپ (تھار) میں بیٹھے چار لوگوں کے پاس سے تین ڈمی ای وی ایم برآمدہوئے۔ جس میں تین باہر ی ضلع گوپال گنج سے انتخابی مہم کے لیے آئے تھے۔

ڈمی ای وی ایم کے ساتھ گرفتار شخص کا نام شمس الحق آزاد ولد شعیب رحمن ساہ سریا تھانہ گوپال گنج ، وجے پرتاپ سنگھ ولد آنجہانی نند کشور سنگھ روپن چھاپ تھانہ برولی ، رخسار احمدولد محمد حفیظ تھانہ بگہا تھاوے،اروند ساہ ولد رام دیو ساہ شیو پوری بھٹا بازار تھانہ کو ضابطہ اخلاق کی مکمل خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ معاملہ زیر تفتیش ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande