شیخ شاہجہاں کے قریبی ساتھی کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
کولکاتہ، 26 اپریل (ہ س)۔ سی بی آئی نے سندیش کھالی میں پھر چھاپہ مارا ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے
شیخ شاہجہاں کے قریبی ساتھی کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد


کولکاتہ، 26 اپریل (ہ س)۔

سی بی آئی نے سندیش کھالی میں پھر چھاپہ مارا ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے شاہجہاں شیخ کے رشتہ دار کے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بم برآمد کر لیے ہیں۔

جمعہ کو سی بی آئی نے سندیش کھالی کے سربیریا کے ملک پور میں شاہجہاں کے قریبی ساتھی حفیظ الخان کے بہنوئی کے گھر پر تلاشی مہم چلائی۔ مین روڈ سے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر یہ گھر مچھلیوں کے تالابوں سے گھرا ہوا ہے۔ وہاں تک پہنچنے کے لیے صرف اینٹوں کی ایک تنگ سڑک ہے۔ مرکزی فورسز نے اس راستے کو بند کر کے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق گھر سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور بم برآمد ہوئے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خفیہ ذرائع سے اسلحہ اور بموں کے ذخیرے کی اطلاع ملتے ہی آپریشن کیا گیا۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ گھر سے اہم دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی افسر ابھی تک گھر کے اندر ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande