گیس سلنڈر سے گھر میں لگی آگ، لاکھوں کی مالیت جل کر خاکستر
نوادہ ، 26 اپریل (ہ س)۔ رسوئی گیس کے پائپ میں شگاف سے جمعہ کے رو زگھر میں آگ لگ گئی ۔ گھر میں موجود
گیس سلنڈر سے گھر میں لگی آگ، لاکھوں کی مالیت جل کر خاکستر


نوادہ ، 26 اپریل (ہ س)۔

رسوئی گیس کے پائپ میں شگاف سے جمعہ کے رو زگھر میں آگ لگ گئی ۔ گھر میں موجود لوگ تو بال بال بچ گئے، لیکن تمام سامان جل گیا۔ لاکھوں مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا۔ یہ حادثہ نوادہ ضلع کے ہسوا تھانہ علاقے کے چھوٹی پلی گاؤں میں پیش آیا۔ گاؤں والوں اور فائر بریگیڈ کے عملے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

بتایا گیا ہے کہ پنکج روی داس ولد جگدیش روی داس کے گھر گیس سلنڈر سے کھانا پکایا جا رہا تھا۔ پھر پائپ میں لیکیج کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے پورے گھر کو اپنی زد میں لے لیا۔ پہلے تو گھر میں کھانا پکانے والی خواتین نے خود آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔ پھر گاؤں والوں سے مدد کی اپیل کی۔ جب تک گاؤں والے جمع ہوئے، آگ نے بھیانک شکل اختیار کر لی۔ آگ پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔ گاؤں والوں نے فوری طور پر ہسوا تھانے کو فون کرکے اطلاع دی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ڈائل 112 پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

آگ پر قابو پانے تک گھر میں رکھی چارپائی ، بستر ، کپڑے ، چاول ، گیہوں وغیرہ جل کر خاکستر ہو گئے۔ اس حادثے کے بعد متاثرہ خاندان صدمے میں ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande