سوپور میں انکاؤنٹر شروع,لشکر کے کمانڈر کے پھنسے ہونے کی اطلاع۔
سوپور، 25 اپریل( ہ س)۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی کشمیر کے علاقے میں دوسرا انکاونٹر شروع ہوا
تصویر


سوپور، 25 اپریل( ہ س)۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی کشمیر کے علاقے میں دوسرا انکاونٹر شروع ہوا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی شام سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر زون پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سوپور کے چیک محلہ نوپورہ میں گولی باری شروع ہوئی ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز آپریشن میں موجود ہیں۔فی الحال دونوں طرف گولی باری جاری ہے۔اندھیرا ہونے کی وجہ سے چاروں طرف جنریٹر نصب کۓ گئے ہیں۔تاکہ دہشت گرد بھاگ نہ پایں ۔ وہیں ذرائع نے بتایا کہ لشکر کے سرکردہ دہشت گرد کمانڈر کے اس جاری تصادم میں پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔فی الحال آپریشن جاری ہے۔واضح رہے اسے پہلے بانڈی پورہ کے جنگلات میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوا تھا۔جس کے دوران دہشت گردوں کے بھاگنے کی اطلاع ہے۔تاہم آپریشن لگاتار جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ


 rajesh pande