ریاست میں انتخابی مدت کے دوران رائے شماری اور ایگزٹ پول پر پابندی
ممبئی ، 5 مئی(ہ س) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پ
ریاست میں انتخابی مدت کے دوران رائے شماری اور ایگزٹ پول پر پابندی


ممبئی ، 5 مئی(ہ س) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا الیکشن 2024 کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پس منظر میں کمیشن نے انتخابی مدت کے دوران انتخابی پیشین گوئیاں (رائے کے ساتھ ساتھ ایگزٹ پول) دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔

مہاراشٹر میں کل پانچ مرحلوں میں انتخابات ہو رہے ہیں، اس کے مطابق 16 مارچ 2024 سے ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ ریاست میں 19 اپریل کی صبح 7 بجے سے یکم جون 2024 کو شام 6.30 بجے تک ایگزٹ پولس کے لیے امتناع نافذ رہے گا۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے واضح کیا ہے کہ ہر مرحلے میں پولنگ ختم ہونے سے پہلے 48 گھنٹے کے اندر رائے شماری یا دیگر پولنگ سروے کے نتائج کی اشاعت یا نشریات پر پابندی ہوگی۔

ہندوستان سماچار/ نثار/سلام


 rajesh pande