پرکاش امبیڈکر کا بیان مضحکہ خیز : پرتھوی راج چوان
ستارا ، 5 مئی(ہ س) پرکاش امبیڈکر کی جانب سے دیے گئے ایک بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کانگریس لیڈ
prithvirajchavan


ستارا ، 5 مئی(ہ س) پرکاش امبیڈکر کی جانب سے دیے گئے ایک بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوان نے کہا کہ اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ ستارا ضلع میں کانگریس کے ایک بڑے لیڈر گورنر کے عہدے کی لالچ میں بی جے پی کی راہ پر ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرکاش امبیڈکر کے بیان پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس لیڈر کا نام لینا چاہیے تھا تاکہ انھیں جواب دیا جاسکے۔

عیاں رہے کہ ، پرکاش امبیڈکر نے کراڈ میں ایک پریس کانفرنس میں بات کی تھی کہ ،نام نہاد اپوزیشن کانگریس تنظیمی سطح پر زوال پذیر ہے، وہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، اب ستارا ضلع میں کانگریس کا ایک بڑا لیڈر بی جے پی کی راہ پر گامزن ہے، اور صرف کرنا باقی رہ گیا ہے کہ کب انہیں گورنر کا عہدہ ملتا ہے۔ میڈیا میں اس بڑے لیڈر کے طور پر پرتھوی راج چوان کا نام بڑے لیا گیا تھا اور یہ موضوع ایک متنازعہ موضوع بن گیا تھا۔

چوان نے مزید کہا، ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر نے گزشتہ میں 'ایم آئی ایم' کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ اس میں سے، انہوں نے ہمارے تقریباً سات امیدواروں کو سات فیصد ووٹوں سے شکست دی اور بی جے پی کو منتخب کرانے میں کدار ادا کیا تھا۔

اور اب بھی انہوں نے یہی کوشش کی لیکن اب وہ ایم آئی ایم کے ساتھ نہیں ہیں۔ اور چونکہ اب جنگ آئین کو بچانے کی ہے، اس لیے امبیڈکری سماج جو ان پر یقین رکھتا تھا اب وہ بھی ان کے ساتھ نہیں ہے، اس لیے اسے زیادہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے،

پرتھوی راج چوان نے کہا کہ ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر میرے خاندانی پس منظر کو نہیں جانتے۔ تین نسلوں سے ہم کانگریسی سوچ سے باہر نہیں نکلے ہیں۔ اس لیے ان کا یہ بیان مضحکہ خیز ہے اور اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔ انھوں نے پرکاش امبیڈکر کو چیلنج کیا کہ وہ ان کا نام لیں؟ میں جواب دوں گا۔ ہندوستان سماچار/ نثار/سلام


 rajesh pande