بلیا میں سڑک حادثہ، گاڑی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق
بلیا، 25 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے پھپھنا تھانہ علاقے میںاین ایچ 31 پر ایک ڈھابے کے قریب بدھ کی دیر رات ای
Road accident in Ballia, 4 died due to vehicle overturning


بلیا، 25 اپریل (ہ س)۔ ضلع کے پھپھنا تھانہ علاقے میںاین ایچ 31 پر ایک ڈھابے کے قریب بدھ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ سفاری گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں الٹنے سے چار نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پھپنا کے قریب راجو ڈھابہ سے کچھ فاصلے پر ایک سفاری گاڑی قومی شاہراہ۔ 31 کے کنارے بے قابو ہو کر کل دیر رات الٹ گئی۔ گاڑی میں سوار لوگ چتبراگاوں کی طرف جارہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ سفاری میں سوار پانچ میں سے تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دیگر دو زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم ہاو¿س بھجوا دیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے جہاں علاج کے دوران رتیش گوڑ نامی نوجوان کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ زخمی چھٹھو یادو (35) ساکن بھرولی تھانہ چتبادگاوں کو علاج کے لیے بی ایچ یو ریفر کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی پی تیواری نے جمعرات کی صبح بتایا کہ متوفی کے علاوہ رتیش گوڑ ولد بھولئی گوڑ ساکن تیکھا تھانہ پھیپھنا، ڈرائیور ستیندر یادو (37) ولد چلاکو یادو ساکن سیرامٹھ تھانہ بڑیسر، کملیش یادو (36) ولد کیلاش ناتھ اور راجو یادو (36) ولدبابورام یادو ساکن بڈھولیا تھانہ چتبڑاگاوں شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande