بی جے پی نے بنگال کو بدنام کرنے کے لیے سندیش کھالی کی اسکرپٹ لکھی: ممتا
کولکتہ، 04 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز بی جے پی پر سندیش کھالی و
بی جے پی نے بنگال کو بدنام کرنے کے لیے سندیش کھالی کی اسکرپٹ لکھی: ممتا


کولکتہ، 04 مئی (ہ س)۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز بی جے پی پر سندیش کھالی واقعہ کا اسکرپٹ لکھنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ گورنر سی وی آنند بوس پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کیوں خاموش ہیں۔

نادیہ کے تہاٹ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ سندیش کھالی کا پورا واقعہ پہلے سے منصوبہ بند تھا۔ بی جے پی نے اس کے لیے اچھی اسکرپٹ لکھی تھی۔ سچ سامنے آ گیا ہے۔ میں ایک عرصے سے یہ کہہ رہی ہوں۔ بنرجی نے کہا کہ میں نے پورا ویڈیو نہیں دیکھا۔ میں اسے ضرور دیکھوں گی۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو ترنمول نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سندیش کھالی واقعہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مغربی بنگال کو بدنام کرنے کی بی جے پی کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے سندیش کھالی کے بارے میں پیغامات دیئے، لیکن مرکز کے لیڈران گورنر کے جنسی ہراسانی کے معاملے پر خاموش رہے۔

ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ


 rajesh pande