راہل کی اپیل، آئین کو بچانے کے لیے ووٹ دیں
نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ سے ایک دن قبل کانگریس لیڈر اور وائنا

Rahul Gandhi 
نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ سے ایک دن قبل کانگریس لیڈر اور وائناڈ سے پارٹی کے امیدوار راہل گاندھی نے لوگوں سے آئین کو بچانے کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ وائناڈ میں بھی اسی مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اس الیکشن میں 'فرینڈلی پیریڈ' سے نکل کر 'ہندوستانیوں کی حکومت' بنا کر جمہوریت کا اپنا فرض ادا کریں۔ نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت بنانا کانگریس کا عزم ہے۔ کانگریس عوام کو 5گارنٹیاں دے رہی ہے جو آپ کی تقدیر بدل دے گی۔

پانچ گارنٹیوں پر بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس بھرتی بھروسہ اور 30 لاکھ سرکاری عہدوں پر فوری مستقل تقرری، ہر گریجویٹ اور ڈپلومہ ہولڈر کو ایک لاکھ روپے سالانہ اسٹائپنڈ کے اپرینٹس شپ اور امتحان میں پیپر لیک ہونے کو روکنے کے لیے نیا قانون بناکر پراعتماد طریقہ سے امتحان کے انعقاد کی گارنٹی دیتی ہے۔

گاندھی نے کہا کہ کانگریس گگ اکونامی کی ورک فورس کے لئے کام کے بہترماحول، پنشن اور سماجی تحفظ 5,000 کروڑ روپے کے قومی فنڈ سے ضلع سطح پر نوجوانوں کو اسٹارٹ اپ فنڈز دے کر اور انہیں کاروباری بنانے کی گارنٹی بھی دیتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 19 اپریل کو 102 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم بدھ کی شام کو ختم ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande