محمد سلیم کے پاس صرف 2500 نقد اور ان کی اہلیہ کے پاس گیراج میں دو کاریں
کولکاتا، 25 اپریل (ہ س)۔ مرشد آباد لوک سبھا حلقہ سے سی پی آئی (ایم) کے امیدوار محمد سلیم اپنی سادگی
Mohd Salim has only 2500 cash and his wife has two cars


کولکاتا، 25 اپریل (ہ س)۔ مرشد آباد لوک سبھا حلقہ سے سی پی آئی (ایم) کے امیدوار محمد سلیم اپنی سادگی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ اب انہوں نے انتخابات کے حوالے سے جو حلف نامہ داخل کیا ہے، اس میں اس بات کا ذکر ہے کہ ان کے پاس صرف 2500 روپے نقد ہیں اور ان کی اہلیہ کے پاس گیراج میں دو کاریں ہیں۔

”ہندوستھان سماچار“ سے خصوصی بات چیت میں سلیم کہتے ہیں کہ عوامی خدمت ان کا مقصد ہے، اس لیے جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مرکزی اور مغربی بنگال حکومتوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیسا بی جے پی کی نریندر مودی حکومت کر رہی ہے ، اس سے بدتر حالت مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت نے بنا دی ہے۔ دونوں کے خلاف لڑائی ہے۔ اس مدعے کو لے کر عوام کے درمیان جا رہے ہیں ۔

محمد سلیم نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز اپنے زمانہ طالب علمی میں بطور ایس ایف آئی ممبر کیا۔ بعد میں وہ سی پی آئی (ایم) میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔ سینئر لیڈر محمد سلیم بائیں بازو کے دور حکومت میں وزیر مملکت تھے۔ ریاست میں ترنمول کے برسراقتدار آنے کے بعد بھی وہ الیکشن جیت کر ایم پی بنے۔ فی الحال ریاست میں سی پی آئی (ایم) کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر ہے۔ محمد سلیم آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مرشد آباد سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande