بی جےپی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے: وزیراعلی ریونت ریڈی
حیدرآباد، 25 اپریل(ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پرریزرویشن پالیس
بی جےپی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے: وزیراعلی ریونت ریڈی


حیدرآباد، 25 اپریل(ہ س)۔

تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پرریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کے دس سالہ دور حکومت پرعوامی چارج شیٹ جاری کی گئی۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں بی جے پی اگرکامیاب ہوتی ہے تووہ ریزرویشن کے حقوق کوختم کردے گی۔اگرکانگریس اقتدارمیں آتی ہے تووہ ریزرویشن کو جاری رکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ ریزرویشن چاہتے ہیں وہ کانگریس کوووٹ دیں اورجونہیں چاہتے وہ بی جے پی کوووٹ دیں۔انہوں نے بی جے پی پرآرایس ایس کے ایجنڈے کونافذکرنے کاالزام لگایااورکہا کہ مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایس سی اور ایس ٹی او بی سی تحفظات کو منسوخ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرایس ایس کا نظریہ تحفظات کو ختم کرنے کا ہے۔انہوں نے مودی پر الزام لگایا کہ انہوں نے قرض کے بحران میں ملک کو دھکیل دیاہے۔2014 سے اب تک مودی نے 113 لاکھ کروڑ کا قرض حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر 168 لاکھ کروڑ کا قرض کا بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جی ایس ٹی کے نام پر ٹیکس لگا کر لوٹ رہی ہے۔ مودی نے بچوں کی پنسلوں پر بھی جی ایس ٹی لگادیاہے۔

مودی حکومت اڈانی، امبانی کے دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے۔ 10 سالوں میں حکومت نے کئی سرکاری اداروں کو کارپوریٹ اداروں کو فروخت کردیا۔ پٹرول کی قیمت جو 50 روپے تھی آج 110 روپے ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے دس سالوں میں 20 کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کاوعدہ کیا تھا لیکن صرف7لاکھ نوکریاں دی گئی ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کی سرحد پر16ماہ تک لاکھوں کسانوں نے دھرنادیا۔اے آئی سی سی کی سکریٹری دیپاداس منشی، وزراء کومٹ ریڈی، بھٹی وکرامارکا،پونم پربھاکراورکئی کانگریسی لیڈروں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande