پٹنہ کے ایک ہوٹل میں لگی آگ، دو لوگوں کی جل کر موت ، کئی زخمی، راحت اور بچاؤ کا کام جاری
پٹنہ، 25 اپریل(ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ کے کوتوالی تھانہ علاقے میں واقع اسٹیشن کے قریب پال ہوٹل میں زبر
پٹنہ کے ایک ہوٹل میںلگی آگ، دو لوگوں کی جل کر موت ، کئی زخمی، راحت اور بچاؤ کا کام جاری


پٹنہ، 25 اپریل(ہ س)۔

راجدھانی پٹنہ کے کوتوالی تھانہ علاقے میں واقع اسٹیشن کے قریب پال ہوٹل میں زبردست آگ لگ گئی ۔فی الحال فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ میں جل کر دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی کئی لوگوں کے آگ میں جھلسنے کی بھی خبر ہے ۔

دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔جائے وقوع پر کئی ایمبولینس موجود ہے ۔ ریسکیو ٹیم کے ذریعہ لوگوں کو باہر نکالتے ہی انہیں ایمبولنس سے اسپتال پہنچایا جارہا ہے ، تاکہ ان کا وقت پر علاج ہو سکے۔

ہوٹل میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ عمارت کے اوپر اب بھی کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اندازہ ہے کہ آگ سے بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ واضح ہو کہ یہ واقعہ راجدھانی پٹنہ کے اسٹیشن کے قریب واقع گولمبر علاقے میں پیش آیا ، جہاں پال ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی، دونوں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

کئی لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ آگ میں جھلسنے والے افراد کو ابتدائی طبی علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ کوتوالی تھانہ کی پولیس کے ساتھ پٹنہ کے ایس ڈی ایم بھی موقع پر موجود ہیں۔ گرمی اور ہوا کی وجہ سے ٹیم کو آگ پر قابو پانے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ احتیاط کے طور پر آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande