وزیر اعظم مودی کا بھوپال میں روڈ شو ، کھلی جیپ میں سوار عوام کا کیا استقبال قبول
زیر اعظم کا روڈ شو تقریباً 1.25 کلومیٹر طویل رہا بھوپال، 24 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی بدھ
وزیر اعظم مودی کا بھوپال میں روڈ شو ، کھلی جیپ میں سوار عوام کا کیا استقبال قبول


وزیر اعظم مودی کا بھوپال میں روڈ شو ، کھلی جیپ میں سوار عوام کا کیا استقبال قبول


وزیر اعظم مودی کا بھوپال میں روڈ شو ، کھلی جیپ میں سوار عوام کا کیا استقبال قبول


زیر اعظم کا روڈ شو تقریباً 1.25 کلومیٹر طویل رہا

بھوپال، 24 اپریل (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو مدھیہ پردیش کے دورے پر تھے۔ ساگر اور ہردا میں بی جے پی کی حمایت میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرنے کے بعد وہ دیر شام دارالحکومت بھوپال پہنچے اور یہاں وہ پارٹی کے لوک سبھا امیدوار آلوک شرما کی حمایت میں 1.2 کلومیٹر طویل روڈ شو کیا۔ ان کے روڈ شو کی شروعات مالویہ نگر تیراہے سےہوئی۔ وہ کھلی جیپ میں سوار عوام کا استقبال قبول کیا۔ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ موہن یادو بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم مودی بدھ کی شام تقریباً 7 بجے ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے بھوپال پہنچے۔ یہاں ہوائی اڈے پر سابق مرکزی وزیر سریش پچوری، درج فہرست ذات مورچہ کے ضلع صدر ہریوم اسیری، ضلع نائب صدر کلدیپ کھرے، بھارتیہ جنتا یوا مورچہ بھکتی شرما، ریاستی سکریٹری مہیلا مورچہ شویتا تیاگی، دفتر سکریٹری بھاونا سنگھ، سینئر لیڈر امت چودھری، سریتا دیش پانڈے اور دیگر کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس کے بعد وزیر اعظم مالویہ نگر تیراہہ پہنچے اور یہاں سے روڈ شو کا آغاز کیا۔ وزیراعظم کھلی جیپ میں سوار ہو کر عوام کا استقبال قبول کرتے رہے۔ روڈ شو کے دوران کافی ہجوم نظر آیا۔ سڑک کے دونوں طرف موجود لوگوں کی بڑی تعداد ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو، بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما اور پارٹی امیدوار آلوک شرما جیپ پر وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔

ان کا قافلہ مسلسل آگے بڑھتا رہا۔ اسٹیجوں سے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیراعظم کا روڈ شو تقریباً 1.2 کلو میٹر طویل تھا جو نانکے پٹرول پمپ پر اختتام پذیر ہوا۔ لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم مودی کا یہ دوسرا روڈ شو ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے 7 اپریل کو جبل پور میں روڈ شو کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande