کے کویتا کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر عدالت 6 مئی کو اپنا فیصلہ سنائے گی
نئی دہلی ، 24 اپریل (ہ س)۔ دہلی کی راو¿س ایونیو کورٹ نے بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی باقاعدہ ضمانت ک
کے کویتا کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر عدالت 6 مئی کو اپنا فیصلہ سنائے گی


نئی دہلی ، 24 اپریل (ہ س)۔

دہلی کی راو¿س ایونیو کورٹ نے بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھا گیا ہے۔ خصوصی جج کاویری باویجا نے 6 مئی کو فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔

8 اپریل کو، عدالت نے کویتا کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران ای ڈی نے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں کویتا کو ضمانت دینے میں کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی کیونکہ وہ ایک خاتون ہیں۔ سماعت کے دوران، کویتا کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے ای ڈی پر الزام لگایا تھا کہ یہ تحقیقاتی ایجنسی نہیں بلکہ ہراساں کرنے والی ایجنسی بن گئی ہے۔ سنگھوی نے کہا تھا کہ اس معاملے میں تحقیقات مکمل طور پر جانبدارانہ رہی ہیں۔

کویتا فی الحال عدالتی حراست میں ہے۔ کویتا کو بھی سی بی آئی نے 11 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی کے مطابق کویتا دہلی ایکسائز اسکام کیس کی سازش میں بھی شامل تھی۔ اس سے پہلے کویتا ایکسائز گھوٹالہ کے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حراست میں تھیں۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں کویتا سے 6 اپریل کو عدالتی حراست میں پوچھ گچھ کی تھی۔ 5 اپریل کو عدالت نے سی بی آئی کو کویتا سے عدالتی تحویل میں پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی تھی۔ ای ڈی نے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

ای ڈی کے مطابق، 33 فیصد منافع انڈو اسپرٹس کے ذریعے کویتا کو پہنچا۔ ای ڈی کے مطابق کویتا شراب کے تاجروں کی لابی ساو¿تھ گروپ سے وابستہ تھی۔ ای ڈی نے کویتا کو پوچھ گچھ کے لیے دو سمن بھیجے تھے ، لیکن کویتا نے اسے نظر انداز کر دیا اور پیش نہیں ہوئی ، جس کے بعد چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande