تلنگانہ میں خواتین اورلڑکیوں کوہراسانی،15دنوں میں133افراد گرفتار
حیدرآباد، 6 ۔ مئی(ہ س)۔ تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس خواتین اورلڑکیوں کوہراساں کرنے والےافرادکے خلاف کا
تلنگانہ میں خواتین اورلڑکیوں کوہراسانی،15دنوں میں133افراد گرفتار


حیدرآباد، 6 ۔ مئی(ہ س)۔

تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس خواتین اورلڑکیوں کوہراساں کرنے والےافرادکے خلاف کارروائی کررہی ہے۔متاثرین کی جانب سے شکایت موصول ہوتے ہی کارروائی کی جاتی ہے۔اسکولوں،کالجوں،بس اسٹینڈس،ریلوے

اسٹیشنوں اوردیگرعوامی مقامات پرنظررکھی جارہی ہے اورخواتین ولڑکیوں کوہراساں کرنے والوں کوپکڑاجارہاہے۔اگر ضروری ہوتوڈیکائے آپریشن بھی کئے جارہے ہیں۔ پکڑے جانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیجاجارہاہے۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے تحت 15 دنوں میں پولیس نے133افرادپکڑے ہیں۔پولیس نے کہا کہ لڑکیوں اورخواتین کو ہراساں کرنے کی 148 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان میں 17 افراد کو فون کے ذریعہ ہراساں کیاگیا،38افراد کو سوشل میڈیا کے ذریعہ ہراساں کیا گیا اور 93 افراد کو براہ راست ہراساں کیا گیا۔ان میں سے11کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 92 افراد کے خلاف عام مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 40 عہدیداروں اور ماہرین کی موجودگی میں کونسلنگ کی گئی۔ رچہ کنڈہ کے پولیس کمشنر ترون جوشی نے مشورہ دیا کہ ہراسانی کی شکایت فوری طورپر پولیس سے کی جائے۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande