ہاردک پانڈیا نے کی آشوتوش شرما کی تعریف، کہا- ان کے مستقبل کو لیکر میں خوش ہوں
ہاردک پانڈیا نے کی آشوتوش شرما کی تعریف، کہا- ان کے مستقبل کو لیکر میں خوش ہوں ملانپور، 19 اپریل (ہ
ہاردک پانڈیا نے کی آشوتوش شرما کی تعریف، کہا- ان کے مستقبل کو لیکر میں خوش ہوں


ہاردک پانڈیا نے کی آشوتوش شرما کی تعریف، کہا- ان کے مستقبل کو لیکر میں خوش ہوں

ملانپور، 19 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے خلاف جیت کے بعد ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے کپتان ہاردک پانڈیا نے پی بی کے ایس کے بلے باز آشوتوش شرما کی تعریف کی۔

آشوتوش نے 28 گیندوں میں 61 رن کی شاندار نصف سنچری کھیلی اور 61 رن بنائے اور ایک وقت میں 77 رن پر 6 وکٹیں گنوانے والی پنجاب کی ٹیم نے ششانک سنگھ (41) اور ہرپریت برار (21) کے ساتھ میچ میں واپسی کی۔ تاہم ان کی شاندار اننگز رائیگاں گئی اور پنجاب 9 رن سے میچ ہار گیا۔

میچ کے بعد ہاردک پانڈیا نے کہا، ’’آشوتوش ناقابل یقین تھے۔ اس طرح آکر کھیلنا اور تقریباً ہر گیند کو بلے کے درمیان سے اتنی آسانی سے مارنا حیرت انگیز ہے۔ میں ان کے اور ان کے مستقبل کو لیکر میں بہت خوش ہوں۔‘‘

ہاردک نے مزید کہا، ’’کرکٹ کا کھیل بہت اچھا کھیل ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس میچ میں سب کے اعصاب آزمائے گئے ہیں، ہم نے میچ سے پہلے بات کی تھی کہ اس گیم میں ہمارے کردار کا امتحان لیا جائے گا اور مجھے نہیں لگتا کہ اس میں اس کے علاوہ کچھ اور تھا۔ 193 کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی 4 وکٹیں صرف 14 رن پر گر گئیں اور پھر جس طرح سے ٹیم نے واپس کی، وہ فطری تھا۔ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کھیل میں آگے ہیں، لیکن ساتھ ہی جانتے تھے کہ اس آئی پی ایل میں اس قسم کے میچوں کو ترتیب دینے کا رجحان جہاں حریف واپسی کرسکتا ہے اور بالکل ویسا ہی تھا۔‘‘

میچ کی بات کریں تو اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے سوریہ کمار یادو کی شاندار نصف سنچری (53 گیندوں پر 7 چوکوں، 3 چھکوں) اور روہت شرما (36) ک، تلک ورما (34 ناٹ آوٹ) کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 192 رن بنائے۔ پنجاب کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 3، کپتان سیم کرن نے 2 اور کاگیسو رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ایک وقت صرف 49 رن پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد جد و جہد کر رہی پنجاب کی ٹیم کو آشوتوش شرما (28 گیندوں، 61 رن، 2 چوکے، 7 چھکے) اور ششانک سنگھ (25 گیندوں، 41 رن، 2 چوکے ، 3 چھکے) نے واپسی کرانے کی بہت کوشش کی لیکن آخر میں ٹیم 9 رن سے میچ ہار گئی۔ پنجاب کی ٹیم 19.1 اوورز میں 183 رن پر ڈھیر ہو گئی۔

ممبئی کی جانب سے جیرالڈ کوئیٹزی اور جسپریت بمراہ نے 3-3، آکاش مدھوال، ہاردک پانڈیا اور شریس گوپال نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ بمراہ کو بہترین گیند بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande