اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ہارے رونی او سلیوان
اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ہارے رونی او سلیوان لندن، یکم 2 (ہ س)۔عالمی نمبر ایک رونی
اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ہارے رونی او سلیوان


اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ہارے رونی او سلیوان

لندن، یکم 2 (ہ س)۔عالمی نمبر ایک رونی او سلیوان بدھ کو اسٹورٹ بنگھم کے ہاتھوں 10-30 سے ہارنے کے بعد اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے۔

سات بار کے عالمی چیمپئن نے پیر کو شیفیلڈ میں ریان ڈے کو 7-13 سے ہرا کر ریکارڈ 22 ویں مرتبہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ لیکن ریکارڈ آٹھویں بار عالمی چیمپئن شپ کا خطاب جیتنے کی ان کی امیدیں ایک مشکل کوارٹر فائنل کے بعد ختم ہو گئیں کیونکہ 2015 کے عالمی چیمپئن بنگھم نے آخری چھ میں سے پانچ فریمز اپنے نام کر لئے۔

اس شکست کے بعد رونی عالمی نمبر 1 رینکنگ بھی کھو دیں گے جو انہوں نے اپریل 2022 سے حاصل کی تھی جبکہ مارک ایلن پہلی بار اس فہرست میں سرفہرست ہوں گے۔ دریں اثنا عالمی نمبر دو کھلاڑی جڈ ٹرمپ بھی سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔ 2019 کے عالمی چیمپئن ٹرمپ کو کوالیفائر جیک جونز نے 9-13 سے شکست دی۔

جونز گزشتہ سال عالمی چیمپئن شپ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔ 30 سالہ کھلاڑی نے کروسیبل میں اپنے دوسرے دور میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اپنے کیریئر میں دوسری رینکنگ ایونٹ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande