ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ کوالیفائر : آئرلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کی
ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ کوالیفائر : آئرلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کی ۔ تھائی لینڈ نے امریکہ کو دی
ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ کوالیفائر: آئرلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کی


ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ کوالیفائر : آئرلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کی

۔ تھائی لینڈ نے امریکہ کو دی شکست، سیمی فائنل کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھا

نئی دہلی، 2 مئی (ہ س)۔ آئرلینڈ نے بدھ کی رات بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ٹالرینس اوول کی روشنی میں وانواتو کے خلاف یکطرفہ جیت کے ساتھ آئی سی سی ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ بی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ وہیں زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ نے یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ (یو ایس اے) کو شکست دے کر گروپ اے کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے امکانات کو مزید بہتر کر لیا ہے۔

آئرلینڈ اور تھائی لینڈ دونوں نے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ آئرلینڈ کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری جیت تھی، جس سے وہ گروپ بی میں مضبوطی سے ٹاپ پر پہنچ گئے۔

گروپ اے میں تھائی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ملی شکست کے بعد شاندار واپسی کی اور اپنی مسلسل دوسری جیت کے ساتھ اب ان کا مقصد جمعہ کو اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرانا ہے، یہ میچ فیصلہ کرے گا کہ گروپ اے سے سیمی فائنل میں سری لنکا کے ساتھ کون شامل ہوگا۔

میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر وانواتو کو پہلے بلے بازی کرنے کو کہا۔ وانواتو کی ٹیم ایک وقت 11.2 اوور میں 58 رن پر 1 وکٹ گنوا کر اچھی پوزیشن میں تھی، لیکن اس کے بعد ٹیم نے ٹاپ اسکورر والینٹا لنگیاٹو (31 گیندوں پر 27 رن، چار چوکے) کا وکٹ گنوا دیا۔

لنگیاٹو نے نسیمانا ناویکا (19) کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 49 رنوں کی شراکت داری کی لیکن ان کے آوٹ ہونے کے بعد وانواتو کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 88 رن ہی بنا سکی۔ آئرلینڈ کی جانب سے آف اسپنر ایمیئر رچرڈسن نے شاندار گیندبازی کی۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں آٹھ رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان لورا ڈیلانی اور آرلین کیلی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایمیئر کو ان کی شاندار گیندبازی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جواب میں گیبی لیوس اور ایمی ہنٹر کی شاندار آئرش اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 82 رنوں کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو 9 وکٹوں سے یک طرفہ فتح دلا دی۔ لیوس نے 36 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 45 رن بنائے۔ ہنٹر 34 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جس میں دو چوکے شامل تھے۔ یہ جوڑی اب ٹورنامنٹ کے رن بنانے والوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ لیوس نے تین اننگز میں 47 کی اوسط سے 141 رن بنائے ہیں، جو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ہے۔ جب کہ ہنٹر تین اننگز میں 65 رن فی اننگز کی اوسط سے 130 رنوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

لگاتار دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کی گیندبازوں نے اپنے کپتان کے پہلے گیندبازی کرنے کے فیصلے کوصحیح ثابت کیا۔ یو ایس اے کی شروعات بہت خراب رہی، سلامی بلے باز دیشا ڈھینگرا کو پہلی ہی گیند پر چانیڈا سوتھیروانگ نے صفر پر آوٹ کر دیا۔

امریکہ نے 10.5 اوورز میں 36 رن پر 9 وکٹیں گنوا دی تھیں۔ اس کے بعد ایسانی واگھیلا نے سانوی امادی (03) کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 18 رنوں کی شراکت قائم کی اور ٹیم کے اسکور کو 54 رنوں تک پہنچا دیا۔ امادی آخر کار 03 رن بنانے کے بعد سولا پورن لاومی کا شکار بنیں۔ یو ایس اے کی ٹیم 17.5 اوورز میں 54 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ واگھیلا نے اپنی ٹیم کے لیے ناٹ آوٹ 15 رن بنائے۔

تھائی لینڈ کی جانب سے بائیں ہاتھ کی اسپنر اور پلیئر آف دی میچ تھیپاچا پوتھاونگ نے چار اوورز میں 12 رن دیکر چار وکٹیں حاصل کیں۔ اونیچا کامچومپو اور چانیڈا سوتھیروانگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں تھائی لینڈ نے سلامی بلے باز نٹایا بوچاتھم کو اننگز کی پہلی ہی گیند پر کھو دیا، گیتیکا کوڈالی نے انہیں بولڈ کیا، لیکن اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز، نناپٹ کونچارونکائی اور کپتان نارومول چائیوائی نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا اور تھائی لینڈ کو 9.2 اوورز میں ایک وکٹ پر 56 رن بنا کر جیت دلا دی۔

کونچارونکائی نے 26 گیندوں میں ناٹ آوٹ 31 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے لگائے۔ وہیں چائیوائی نے 30 گیندوں میں 19 رن (دو چوکے) بنائے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande