پنجاب کے خلاف میچ کو لیکر بمراہ نے کہا - جتنا ہم نے سوچا تھا، یہ اس سے کہیں زیادہ قریبی تھا
پنجاب کے خلاف میچ کو لیکر بمراہ نے کہا - جتنا ہم نے سوچا تھا، یہ اس سے کہیں زیادہ قریبی تھا ملانپور،
پنجاب کے خلاف میچ کو لیکر بمراہ نے کہا - جتنا ہم نے سوچا تھا، یہ اس سے کہیں زیادہ قریبی تھا


پنجاب کے خلاف میچ کو لیکر بمراہ نے کہا - جتنا ہم نے سوچا تھا، یہ اس سے کہیں زیادہ قریبی تھا

ملانپور، 19 اپریل (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے کہا کہ ان کی ٹیم نے جو سوچا تھا یہ اس سے کہیں زیادہ قریبی میچ تھا۔

جسپریت بمراہ اور جیرالڈ کوٹزی کی شاندار گیندبازی کی بدولت ممبئی انڈینز (ایم آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کو یہاں مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 رنوں سے شکست دی۔

بمراہ نے میچ کے بعد کہا، ’’جتنا ہم نے سوچا تھا یہ اس سے کہیں زیادہ قریبی میچ تھا۔ ہم جلد اثر ڈالنا چاہتے تھے۔ اس فارمیٹ میں گیند دو اوورز تک سوئنگ کرتی ہے اور آپ اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ یہ فارمیٹ تھوڑا مشکل ہے۔ آپ جو کر سکتے ہیں وہ ہے اپنا بہترین تیاری کرنا اور اپنا بہترین دینا اور میں وہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘

اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے سوریہ کمار یادو کی عمدہ نصف سنچری (53 گیندوں پر 78 رن، 7 چوکے، 3 چھکے) اور روہت شرما (36) اور تلک ورما (34 ناٹ آوٹ) کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 192 رن بنائے۔ پنجاب کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 3، کپتان سیم کرن نے 2 اور کاگیسو رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ایک وقت صرف 49 رن پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد جد و جہد کر رہی پنجاب کی ٹیم کو آشوتوش شرما (28 گیندوں، 61 رن، 2 چوکے، 7 چھکے) اور ششانک سنگھ (25 گیندوں، 41 رن، 2 چوکے ، 3 چھکے) نے واپسی کرانے کی بہت کوشش کی لیکن آخر میں ٹیم 9 رن سے میچ ہار گئی۔ پنجاب کی ٹیم 19.1 اوورز میں 183 رن پر ڈھیر ہو گئی۔

ممبئی کی جانب سے جیرالڈ کوئیٹزی اور جسپریت بمراہ نے 3-3، آکاش مدھوال، ہاردک پانڈیا اور شریس گوپال نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ بمراہ کو بہترین گیند بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande