کولہے کی انجری کے باعث میڈرڈ اوپن سے دستبردار ہوئے جنیک سنر
کولہے کی انجری کے باعث میڈرڈ اوپن سے دستبردار ہوئے جنیک سنر میڈرڈ، 2 مئی (ہ س)۔ عالمی نمبر دو ٹینس ک
کولہے کی انجری کے باعث میڈرڈ اوپن سے دستبردار ہوئے جنیک سنر


کولہے کی انجری کے باعث میڈرڈ اوپن سے دستبردار ہوئے جنیک سنر

میڈرڈ، 2 مئی (ہ س)۔ عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی جنیک سنر کولہے کی انجری کے باعث جاری میڈرڈ اوپن سے دستبردار ہو گئے ہیں، منتظمین نے بدھ کو اعلان کیا۔

عالمی نمبر دو نے منگل کو چوتھے راونڈ میں کرین کھاچانوف کو شکست دی تھی اور آج اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ فیلکس اوگر-الیاسیمے سے ہونا تھا۔

ٹورنامنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا، ’’جنک سنر نے دائیں کولہے کی چوٹ کی وجہ سے مٹوا میڈرڈ اوپن سے نام واپس لے لیا ہے۔ نتائج کے طور پر وہ جمعرات کو فیلکس آگر- الیاسیمے کے خلاف اپنا کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے لیے کورٹ پر نہیں اتریں گے۔‘‘

میڈرڈ میں تیسری بار کھیل رہے 22 سالہ اطالوی کھلاڑی کا اس سال 2-28 کا ریکارڈ ہے۔ سنر نے میامی میں اپنا دوسرا اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹل اور آسٹریلین اوپن میں اپنی پہلی بڑی چیمپئن شپ حاصل کی۔

دریں اثنا، 2022 رولیکس پیرس ماسٹرز سے چوکنے کے بعد، کینیڈا کے اوگر-الیاسیمے اپنے پہلے اے ٹی پی ماسٹرز 1000 سیمی فائنل میں پہنچے، جہاں ان کا مقابلہ 30 ویں سیڈ جیری لہیکا یا تھرڈ سیڈ ڈینیل میدویدیف سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande