بستر لوک سبھا سیٹ کے 811 پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کے ذریعے ہوگی لائیو مانیٹرنگ
۔90 حساس پولنگ اسٹیشنز میں واکی -ٹاکی کے انتظامات، 69 اندرونی پولنگ اسٹیشن میں رنر کی مدد سے معلومات
Web casting monitoring in 811 polling stations of Bastar


۔90 حساس پولنگ اسٹیشنز میں واکی -ٹاکی کے انتظامات، 69 اندرونی پولنگ اسٹیشن میں رنر کی مدد سے معلومات کا تبادلہ ہوگا

جگدل پور، 18 اپریل ( ہ س)۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں چھتیس گڑھ کی بستر سیٹ کے لیے 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق بستر کے پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی رائے پور کے ساتھ ساتھ دہلی سے بھی کی جائے گی۔ بستر لوک سبھا میں 1961 پولنگ اسٹیشن ہیں، جن میں سے 811 پولنگ اسٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے رائے پور میں بیٹھے ریاستی الیکشن کمیشن کے اہلکار اور دہلی میں بیٹھے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اہلکار لائیو مانیٹرنگ کر سکیں گے۔ ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 159 حساس پولنگ اسٹیشن نو نیٹ ورک زون میں ہیں۔ ان میں سے 90 پولنگ اسٹیشنوں میں معلومات دینے کے لیے واکی ٹاکی کا انتظام کیا گیا ہے۔ جبکہ 69اندرونی پولنگ ا سٹیشن میں رنر(دوڑ-دوڑ کرمعلومات دینے والا شخص)کی مدد سے معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

اس بار بستر لوک سبھا سیٹ کے لیے 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے 156 حساس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ایسے میں پہلی بار ایمرجنسی کے دوران اور نکسلی حملوں سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹر اور 9 ہیلی کاپٹر تعینات کیے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔ بستر لوک سبھا سیٹ سے 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے 03 تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے افراد، 06 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے ہیں اور 02 آزاد ہیں۔ بستر لوک سبھا سیٹ میں جگدل پور، کونڈاگاوں، نارائن پور، بستر، چترکوٹ، دنتے واڑہ، بیجاپور اور کونٹا اسمبلی حلقہ آتا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ بستر لوک سبھا میں ووٹنگ کے لیے الگ -الگ اوقات طے کیے گئے ہیں۔ بستر اور جگدل پور اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ جبکہ بستر کی باقی اسمبلی سیٹوں پر صبح 7 بجے سے دو پہر 3 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ بستر لوک سبھا میں کل 14 لاکھ 72 ہزار 207 ووٹر ہیں۔ اس میں مرد ووٹرز کی تعداد سات لاکھ 746 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد سات لاکھ 71 ہزار 679 ہے۔ جبکہ تیسری جنس کے ووٹرز کی تعداد 52 ہے۔ اس میں 18 سے 19 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 47 ہزار 10، معذور ووٹرز کی تعداد 12 ہزار 703، 85 پلس 3 ہزار 487 اور 100 پلس ووٹرز کی تعداد 119 ہے۔

بستر کے آئی جی سندرراج پی نے کہا کہ الیکشن سے متعلق تمام عمل کو محفوظ اور منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے ہماری مکمل تیاریاں کی گئی ہیں۔ پولنگ ٹیم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھیجنے کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ جہاں بھی ضرورت ہوگی، مقامی پولیس فورس، خصوصی دستے اور مرکزی نیم فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande