منیش سسودیا ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ پہنچے
نئی دہلی، 02 مئی (ہ س)۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا دہلی ایکسائز
منیش سسودیا ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ پہنچے


نئی دہلی، 02 مئی (ہ س)۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا دہلی ایکسائز اسکام کیس میں ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔ ہائی کورٹ 3 مئی کو سماعت کرے گی۔ اس سے پہلے 30 اپریل کو راؤز ایونیو کورٹ نے سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ درج کیس میں سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

سسودیا نے اس حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ای ڈی نے 9 مارچ 2023 کو پوچھ گچھ کے بعد منیش سسودیا کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔ سسودیا کو اس سے قبل 26 فروری 2023 کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے بہت سے لیڈر دہلی حکومت کی اکسائز پالیسی کی چنگاری سے جھلس چکے ہیں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ان کے وکیل ضمانت کے لیے سپریم کورٹ گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande