سوشانت سنگھ راجپوت کے جانے کا کسی کو کوئی غم نہیں: ڈائریکٹر دیباکر بنرجی
ہدایت کار دیباکر بنرجی نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم 'ڈیٹیکٹو ویومکیش بخشی' میں ک
No one is sad about Sushant Rajput death: Dibakar


ہدایت کار دیباکر بنرجی نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم 'ڈیٹیکٹو ویومکیش بخشی' میں کام کیا تھا۔ یہ فلم زیادہ کامیاب نہیں ہوئی لیکن اس میں سوشانت کے کام کو بہت سراہا گیا۔ اب فلم ’لو سیکس اور دھوکا-2‘ کی ریلیز سے ایک دن قبل دیباکر نے ایک انٹرویو میں سوشانت کی موت اور اس کے بعد پیدا ہونے والے ماحول پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

جون 2020 میں سوشانت کی لاش ان کے گھر سے ملی تھی۔ اس وقت کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے خودکشی کر لی ہے، لیکن بعد میں جب شبہ ہوا کہ سوشانت کے ساتھ کچھ ہوا ہو گا، تو کیس کی تحقیقات پہلے ممبئی پولیس اور پھر سی بی آئی کو سونپی گئی۔ دیباکر نے کہا ہے کہ اس پورے معاملے میں کسی کو بھی سوشانت کی کمی محسوس ہوتی نظر نہیں آئی ۔

دیباکر نے سوشانت کے انتقال کے بعد کے دنوں کو یاد کیا۔ دیباکر نے کہا کہ ایک نوجوان اداکار کی موت پر سوگ منانے کے بجائے لوگوں نے اس بات پر توجہ مرکوز کی کہ اس کی موت کس وجہ سے ہوئی۔ اس کی موت کے بعد ان کے بارے میں بہت کچھ چل رہا تھا، لیکن جو خبریں آرہی تھیں، میں ان سب سے دور ہوگیا۔ میں سب کچھ سن رہا تھا، لیکن میں نے کسی کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ ایک نوجوان اداکار کا انتقال ہو گیا ہے“۔ میں نے اپنے آس پاس کسی کو ان کی موت پر سوگ مناتے نہیں دیکھا۔ دیباکر نے کہا کہ لوگ ان کے انتقال پر مسالہ دار گپ شپ تلاش کر رہے تھے، یہ سب دیکھ کر مجھے اس صورتحال سے خود کو دور کرنا پڑا۔

دیباکر نے کہا کہ کوئی بھی سوشانت کی کامیابی کے بارے میں بات نہیں کر رہا تھا، ہر کوئی صرف 'سازش، منشیات، قتل' کی بات کر رہا تھا۔ ان کی وفات کے بعد تعزیتی جلسے کہاں تھے؟ ان کی فلموں کا کہاں چرچا ہوتا تھا؟۔ جو لوگ ان سے محبت کرتے تھے، ان کو ان کی فلمیں ہی دکھانی چاہیے تھیں۔ ہم ان کی اچھی یادوں کو محفوظ کرکے کیوں نہیں رکھتے۔“ انہوں نے اپنی واضح رائے کا اظہار کیا کہ لوگ ان کی موت کی بات صرف اپنے دکھ بھلانے کے لیے کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande