سنجے لیلا بھنسالی کی 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' کا میوزک البم ریلیز
فلم پروڈیوسر- ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز کا ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘شائقین اور


Bhansali 

فلم پروڈیوسر- ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز کا ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘شائقین اور مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کی جھلک ٹریلر اور گانوں میں دیکھنے کوملی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وژنری فلم میکر نے ہندوستانی کہانی کو بہت خوبصورت اور ہندوستانی انداز میں پیش کیا ہے۔

ویب سیریز 'ہیرامنڈی' کے ساتھ، سنجے لیلا بھنسالی اچھے ویژول کے ساتھ عالمی سامعین کو متاثر کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ اس کے پہلے تین گانوں 'سکل بن...'، 'تلسمی باہیں...' اور 'آزادی...' کی کامیابی کے بعد اب بھنسالی کے سینما ئی شاہکار کا مکمل البم ریلیز کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسے سیریز کے گرینڈ پریمیئر سے صرف ایک دن پہلے دستیاب کرایا گیا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کے میوزک لیبل، بھنسالی میوزک نے ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کا مکمل میوزک البم، ا سکے ورلڈ وائڈ پریمیئر سے صرف ایک دن قبل جاری کر دیا ہے۔ ویب شو سے پہلے ہی ریلیز کئے گئے گانے کافی متاثر کن ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ بھنسالی کیوں بھارت کے ٹاپ فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔ جب مکمل البم ریلیز ہوگیا ہے،تب تمام سامعین اس کی دھنوں اور موسیقی کی دنیا میں ڈوب کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ بھنسالی کے گانے ہمیشہ ان کی منفرد تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ 'ہیرامنڈی' کے تمام گانوں کی ریلیز واقعی سب کے تجسس کو بڑھانے والی ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' کی عالمی ریلیز کا سبھی کو انتظار ہے۔ یہ آٹھ پارٹ کی سیریز ہے اور یکم مئی کو نیٹ فلکس پر 190 ممالک میں بیک وقت لانچ ہونے والی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande