انفوسس کا منافع چوتھی سہ ماہی میں 30 فیصد بڑھ کر 7,969 کروڑ روپے ہو گیا
نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ ملک کی دوسری سب سے بڑی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) کمپنی انفوسس نے
Infosys profit increased by 30% in 4th quarter to Rs 7969 cr


نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ ملک کی دوسری سب سے بڑی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) کمپنی انفوسس نے مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی (جنوری-مارچ) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 30 فیصد بڑھ کر 7,969 کروڑ روپے ہو گیا۔ پچھلے مالی سال 2022-23 کی اسی مدت میں کمپنی کا منافع 6,128 کروڑ روپے تھا۔

جمعرات کو شیئر مارکیٹ کو دی گئی معلومات میں انفوسس نے بتایا کہ 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کا مجموعی منافع 30 فیصد بڑھ کر 7,969 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اس مدت کے دوران کمپنی کی مجموعی آمدنی گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 37,441 کروڑ روپے سے 1.3 فیصد بڑھ کر 37,923 کروڑ روپے ہوگئی۔ کمپنی شیئر ہولڈرز کو فی شیئر28 روپے ڈیویڈنڈ ادا کرے گی۔

کمپنی نے کہا کہ 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال 2023-24 کے لیے انفوسس کا خالص منافع 8.9 فیصد بڑھ کر 26,233 کروڑ روپے ہوگیا۔گزشتہ مالی سال 2022-23 میں یہ 24,095 کروڑ روپے تھا۔ وہیں مالی سال 2023-24 میں آپریٹنگ آمدنی 4.7 فیصد بڑھ کر 1,53,670 کروڑ روپے ہو گئی ہے، جو مالی سال 2022-23 میں 1,46,767 کروڑ روپے تھی۔ انفوسس نے کہا کہ کمپنی کو موجودہ مالی سال 2024-25 میں مسلسل شرح مبادلہ کی بنیاد پر آمدنی میں 1-3 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

انفوسس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2023-24 کے لیے 20 روپے فی شیئرکے حتمی منافع کے ساتھ 8 روپے فی شیئر کے خصوصی ڈیویڈنڈ کی سفارش کی ہے۔ اس طرح کمپنی شیئر ہولڈرز کو 28 روپے فی شیئر کا ڈیویڈنڈ دے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے 45 کروڑ یورو میںجرمن کمپنی ان ٹیک کے 100 فیصد حصہ داری کے حصول کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ سودا مکمل طور پر نقد میں ہوگا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande