سبز نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس 205 پوائنٹس اچھلا
سبز نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس 205 پوائنٹس اچھلا نئی دہلی، 2 مئی (ہ س)۔ رواں ہفتے کے چوتھے کار
سبز نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس 205 پوائنٹس اچھلا


سبز نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس 205 پوائنٹس اچھلا

نئی دہلی، 2 مئی (ہ س)۔ رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز جمعرات کو گھریلو شیئر بازار سبز نشان پر کھلا۔ شیئر مارکیٹ کے دونوں بڑے انڈیکس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 205.15 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کے اضافے کے ساتھ 74,687.93 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای (نفٹی) بھی 64.65 پوائنٹس یعنی 0.29 فیصد اضافے کے ساتھ 22,669.50 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

شیئر مارکیٹ میں ابتدائی تجارت کے دوران بی پی سی ایل، ہیرو موٹو کارپ، مہندرا، پاور گرڈ، بجاج فنسرو، اڈانی انٹرپرائزز اور کول انڈیا کے شیئروں میں تیزی جاری ہے، جبکہ کوٹک مہندرا بینک، ہنڈالکو، ماروتی سوزوکی، ڈیویز لیبز، بھارتی ایئرٹیل، وپرو اور انفوسس کے شیئرس کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ حالانکہ نفٹی آئی ٹی انڈیکس معمولی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے، جبکہ دیگر تمام سیکٹرل انڈیکس میں تیزی نظر آ رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یکم مئی کو یوم مزدور اور مہاراشٹر ڈے کے موقع پر شیئر بازار بند تھا۔ اس سے قبل 30 اپریل کو شیئر بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوا تھا۔ سینسیکس 189 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 74,482 پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی 38 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 22,604 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande