عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری
عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ ملک میں عام انتخابات کے چوتھ
عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری


عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 18 اپریل (ہ س)۔ ملک میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں آندھرا پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، اڈیشہ، تلنگانہ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر کی 96 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 13 مئی کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔

ان میں آندھرا پردیش کی 25، بہار کی پانچ، جھارکھنڈ کی چار، مدھیہ پردیش کی آٹھ، مہاراشٹر کی 11، اڈیشہ کی چار، تلنگانہ کی 17، اتر پردیش کی 13، مغربی بنگال کی آٹھ اور جموں و کشمیر کی ایک نشستیں شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande