جانہوی کپور کی فلم 'الجھ' کا ٹیزر جاری، 5 جولائی کو سینما گھروں میں آئے گی
فلم 'دھڑک' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جانہوی کپور مختلف قسم کے کردار ن

Jahnavi

فلم 'دھڑک' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جانہوی کپور مختلف قسم کے کردار نبھا رہی ہیں۔ انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی اداکاری سے بالی ووڈ میں ایک الگ مقام بنایا ہے۔ اب جانہوی کپور ایک طاقتور کردار میں ناظرین سے روبرو ہوں گی۔ ان کی آنے والی فلم کا نام 'الجھ' ہے اور حال ہی میں اس فلم کا شاندار ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔

پچھلے سال سے ہی جانہوی کپور 'الجھ' کی شوٹنگ کے بارے میں اپ ڈیٹس دیتی رہی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ اب ٹیزر کے ساتھ ان کی فلم 'الجھ' کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف ہوا ہے۔ جانہوی کپور فلم 'الجھ' میں انڈین فاریسٹ سروس آفیسر ( آئی ایف ایس) کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی حب الوطنی پر مبنی ہے اور یہ ایک نوجوان سفارت کار سہانا (جانہوی کپور) کے گرد گھومتی ہے۔ فلم 'الجھ' میں سہانا ملک اور خود کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے نظر آئیں گی۔

جانہوی کی آنے والی فلم کا ٹیزر سسپنس اور تھریلر سے بھرپور ہے۔ ٹیزر کا آغاز گانے 'سارے جہاں سے اچھا' کے میوزک سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد جانہوی کے ایک ڈائیلاگ نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ فلم 'الجھ' میں جھانوی کے علاوہ گلشن دیویا، روشن میتھیو، راجیش تیلانگ، میانگ چانگ، سچن کھیڈیکر، راجندر گپتا اور جتیندر جوشی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ سدھانشو سریا نے اس فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ فلم 'الجھ' 5 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande