پرینکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں، اداکارہ نے تصویر شیئر کر دی۔
پرینکا چوپڑا بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ہیں۔ پرینکا نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنا نا
پرینکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں، اداکارہ نے تصویر شیئر کر دی۔


پرینکا چوپڑا بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ہیں۔ پرینکا نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام کمایا ہے۔ فی الحال پرینکا اپنی ہالی ووڈ فلم 'ہیڈ آف اسٹیٹ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ پرینکا اس فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

پرینکا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ پرینکا کے چہرے پر زخموں کے نشانات ہیں اور خون بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا کا کہنا ہے کہ 'میں آپ کو یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ میں نے گزشتہ چند سالوں میں زخموں کی کتنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔' پرینکا فلم 'ہیڈ آف اسٹیٹ' میں خطرناک ایکشن سین کرتی نظر آئیں گی۔ اداکارہ اس ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔ اس فلم میں پرینکا کے ساتھ جان سینا اور ادریس ایلبا بھی نظر آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande