کمل ناتھ کے گڑھ میں امت شاہ کا روڈ شو، لوگوں نے پھول برسا کر کیا استقبال
چھندواڑہ، 16 اپریل (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کمل ناتھ کے گڑھ چھندواڑہ میں روڈ شو کیا۔ شا
کمل ناتھ کے گڑھ میں امت شاہ کا روڈ شو، لوگوں نے پھول برسا کر کیا استقبال


چھندواڑہ، 16 اپریل (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کمل ناتھ کے گڑھ چھندواڑہ میں روڈ شو کیا۔ شاہ نے کھلے رتھ میں سوار ہو کر تقریباً 700 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس دوران انہوں نے پورے راستے میں عوام کا استقبال قبول کیا۔ ان کے ایک ہاتھ میں بی جے پی کا انتخابی نشان کمل کا پھول نظر آیا۔

روڈ شو میں جمع لوگوں نے شاہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔ شاہ بھی لوگوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے تھے۔ شاہ کے ساتھ سی ایم ڈاکٹر موہن یادو، ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما اور بی جے پی امیدوار وویک بنٹی ساہو موجود تھے۔

امت شاہ نے شہر کے فوارہ چوک سے روڈ شو کا آغاز کیا۔ جو غلہ بازار، کمانیہ گیٹ، گول گنج، منا مہاراج مین روڈ سے ہوتا ہوا نگر شکتی پیٹھ شری بڑی ماتا مندر چھوٹی بازار پر اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی وزیر داخلہ رات قیام چھندواڑہ میں ہی کریں گے۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande