بی جے پی شروع سے ہی ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی ریزرویشن کی حامی رہی ہے: امت شاہ
گوہاٹی، 30 اپریل (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی
BJP always supporter of ST, SC & OBC reservation: Shah


گوہاٹی، 30 اپریل (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) شروع سے ہی ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی ریزرویشن کی حامی ہے۔ بی جے پی کبھی بھی مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی حمایت نہیں کرتی ۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں ریاستی بی جے پی ہیڈکوارٹر (اٹل بہاری واجپائی بھون) میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ اس موقع پر آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنتا بسوا سرما، ریاستی بی جے پی صدر بھویش کلیتا وغیرہ موجود تھے۔

امت شاہ نے کہا کہ ہم 400 پار کے ہدف کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ یقینی طور پر 400 پار کریں گے۔ یہ ہمارا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف فرضی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔ اب دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو گیا ہے۔ کانگریس کے وزیر اعلیٰ اور لیڈر اس معاملے میں فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ آسام میں کم از کم 12 لوک سبھا سیٹیں جیتیںگے۔ اس کے علاوہ ایک یا دو مزید نشستوں میں اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں بی جے پی کے تئیں اعتماد بڑھ گیا ہے۔ شاہ نے کئی دیگر مسائل پر کھل کر بات کی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande