بہار کے بھاگلپور میں سڑک حادثہ، چھ افراد کی موت ، تین زخمی
پٹنہ، 30 اپریل (ہ س)۔ بہار میں بھاگلپور ضلع کے کہلگاؤں مین روڈ این ایچ- 80 پر پیر کی دیر رات گھو
بہار کے بھاگلپور میں سڑک حادثہ ، چھ افراد کی موت ، تین زخمی


پٹنہ، 30 اپریل (ہ س)۔

بہار میں بھاگلپور ضلع کے کہلگاؤں مین روڈ این ایچ- 80 پر پیر کی دیر رات گھوگھا تھانہ علاقے کے اما پور کے قریب سڑک حادثے میں اسکارپیومیں سوار چھ باراتیوں کی موت ہوگئی۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تینوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو بھاگلپور کے مایا گنج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے این ایچ 80 کی تعمیر کر رہی ایجنسی کی جے سی بی اور دیگر وسائل سے ملبہ ہٹا کر لوگوں کو باہر نکالا۔ان میں چھ لوگوں کی موت ہو چکی تھی ۔ باقی تین لوگ زخمی حالت میں ملے ہیں۔ زخمیوں نے مقامی لوگوں کو اطلاع دی ۔ معلومات کے مطابق بارات مونگیرکے حویلی کھڑگپور سے پیرپینتی کے خدمت پور جا رہی تھی ۔

پولیس کے مطابق تین اسکارپیو سے باراتی بھاگلپور سے کلہگاؤں کی طرف جارہی تھی۔ مخالف سمت سے گٹی لدا ہائیوآرہا تھا۔ ا سی دوران ہیوا بے قابو ہوکراسکارپیو پرالٹ گئی۔بیچ میں چل رہی اسکارپیوں پوری طرح سے ہائیوا کی زد میں آگئی ۔ متوفیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی کیلاش نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹے تک وہ لوگ ملبے میں دبے رہے ۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande