منشیات کے عادی بیٹے کو ماں نے کیا قتل
ممبئی ، 15 اپریل (ہ س) ممبئی کی خاتون نے منشیات کے عادی بیٹے کو ، جو اسے پیسوں کے لیے ہراساں اور پری
منشیات کے عادی بیٹے کو ماں نے کیا قتل


ممبئی ، 15 اپریل (ہ س) ممبئی کی خاتون نے منشیات کے عادی بیٹے کو ، جو اسے پیسوں کے لیے ہراساں اور پریشان کر رہا تھا، قتل کردیا۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ شیوکمار دوبے کے طور پر کی گئی ہے جو کہ جوگیشوری (مغربی) کے تیواری چال کا رہنے والا تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دوبے بچپن سے ہی سستی قسم کی منشیات کا عادی تھا۔

ممبئی میں ایک 50 سالہ خاتون نے اپنے منشیات کے عادی بیٹے کو مبینہ طور پر اس وقت چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا جب اس نے منشیات خریدنے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ اسے اتوار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اوشیوارہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 13 اپریل کی شام جوگیشوری علاقے میں پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق دوبے 13 اپریل کو جب گھر واپس آیا تو منشیات کے زیر اثر تھا۔ اس نے اپنی والدہ سے اس وقت جھگڑا شروع کر دیا جب اس نے اسے رقم دینے سے انکار کر دیا۔ اس بحث نے ایک افسوس ناک رخ اختیار کر لیا جب شیوکمار نے مبینہ طور پر اس پر حملہ کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد ماں نے اپنے بیٹے پر چاقو سے حملہ کیا۔

اس ہنگامہ آرائی کی آوازیں سننے کے بعد پڑوسیوں وہاں پہنچے ۔اور زخمی شیوکمار کو جوگیشوری کے ایک ٹراما کیئر اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ایک پولیس افسر نے کہاکہ چونکہ غروب آفتاب کا وقت گزر چکا تھا، اس لیے ہم نے اسکی والدہ کو گرفتار نہیں کیا تھا لیکن اسے اگلے دن پولیس کے سامنے حاضر رہنے کا نوٹس دیا تھا۔ اتوار کے روز اسے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ہندوستان سماچار/ نثار/عبد الواحد


 rajesh pande